پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے علاقہ لکی ڈھیری میں پولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چار کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ بم ایک تاجر کے گھر کے باہر نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود میں لکی ڈھیری کے علاقہ میں شرپسندوں نے ایک گھر کے باہر بم نصب کیا جس کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کو دی گئی اور اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
بم چار کلو وزنی تھا۔ پولیس کے مطابق بم آصف نامی تاجر کے گھر کے باہر نصب کیاگیاتھا۔ جسے مبینہ طور پر بھتہ خوروں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں۔