پشاور(جیوڈیسک) پشاور میں بھی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔شہریوں کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد بھی لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں پریشانی سے دو چار ہیں۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ایک طرف شدید گرمی پڑ رہی ہے تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
شہری علاقوں میں لودشیڈنگ کا دورانیہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 20 گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔لوڈشیڈنگ سے روز مرہ معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔