خیبرپختونخوا (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور میں جے یو آئی ایف کے ویلج کونسل امیدوار زکریا خان جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ہی گولی لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
گزشتہ روز قبائلی ضلع خیبر بلدیاتی انتخابات کے دوران میدان جنگ بنا رہا۔ پولنگ کے دوران راکٹ حملے، فائرنگ اور خودکش دھماکے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: خودکش دھماکے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل میں بھی مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، بیلٹ باکسز کو بھی آگ لگا دی، وہاں زخہ خیل اور لنڈی کوتل کے پولنگ اسٹیشنز پر بھی مشتعل افراد نے حملے کیے۔
اس کے علاوہ بونیر اور نوشہرہ میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔