پشاور: بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع

Elections

Elections

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا میں تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پشاور میں دس ہزار آٹھ سو نواسی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

چھتیس ریٹرننگ افسر کاغذات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ امیدواروں سے انٹرویو بھی لیا جا رہا ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اپیلوں کا سلسلہ چھبیس سے اٹھائیس اپریل تک جاری رہےگا۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات چھ مئی کو الاٹ کیے جائیں گے۔