پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے مقامی تھانہ میں اسکول حملہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی، قتل اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کئے گئے ہیں۔
وارسک روڈ پر آرمی پبلک اسکول میں گزشتہ روز ہونے والے واقعہ کی رپورٹ کاونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پولیس اسٹیشن میں پولیس کی جانب درج کر لی گئی ہے۔
مقدمہ میں دہشت گردی، قتل اقدام قتل کے تحت دفعات درج ہے۔ رپورٹ کے مطابق جان بحق افراد کی تعداد 141اور زخمی افراد کی تعداد 130 بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے لئے باقاعدہ ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔