پشاور، مالاکنڈ، چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquakes

Earthquakes

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مالا کنڈ ایجنسی، چترال اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 14 منٹ پر آیا جس کی زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز چترال سے 70 کلومیٹر دور افغانستان میں کوہ ہندو کش تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ اس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔