لاہور (جیوڈیسک) شر پسندوں نے پشاور اور مردان کے مختلف علاقوں میں بجلی کے 5 ہائی ٹینشن ٹاورز تباہ کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں بجلی کی رسد میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ رات شر پسندوں نے پشاور کے قریب تربیلا شیخ محمدی ٹرانسمیشن لائن کے 500 کلو واٹ کے 3 جبکہ شیخ محمدی داؤد خیل ٹرانسمیشن کے 2 ٹاورز تباہ کر دیئے۔
ٹاورز کی تباہی سے پشاور اور مردان کو بجلی کی رسد میں 150 میگا واٹ کمی ہو گئی ہے، دونوں شہروں کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے تاہم اس کا اثر دیگر علاقوں پر بھی پڑے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہشتگردوں کی جانب سے پشاور کے نواح میں کئی مرتبہ بجلی کے ہائی ٹینشن ٹرانمیشن ٹاورز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔