پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں سینما روڈ پر مسجد مہابت خان کے عقب میں واقع کھٹرا مارکیٹ میں آتشزدگی سے سو سے زائد دکانیں جل گئیں، فائر بریگیڈ کے عملے نے آٹھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
کھٹرا مارکیٹ میں سونے کے زیورات بنائے جاتے ہیں، پولیس کے مطابق آگ صبح تین بجے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ میں واقع دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
دکانوں میں پڑے تیزاب اور گیس سلنڈروں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ صوبائی وزیر صحت شوکت یوسف زئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دکانداروں کو ہر ممکن امدا کی یقین دہانی کرائی ہے۔