جمبر: شہداء پشاور کے لیے جمبر کی تمام مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی گئی

Dua

Dua

جمبر (نامہ نگار) 16 دسمبر کو پشاور میں ہونے والے سانحہ پرآج بروز جمعہ تمام مساجد میں شہدا ء پشاور کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شہدا کے ورثا کے لیے صبرو جمیل اور شہدا کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعائیں مانگی گئیں۔ علما کرام نے شہدا کے درجات پر تفصیلی بیان کیا اور دہشت گردی کے خلاف تمام مسلمانوں کو اکٹھا ہونے کی دعوت دی۔

انہوں نے اپنے اپنے بیانات میں فرقہ واریت اور آپس کے اختلاف بھلا کر ایک ہونے کی تلقین کی۔