پشاور کی مسجد قاسم علی خان کا 5 اکتوبر کو عیدالاضحیٰ منانے کا اعلان

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے 5 اکتوبر بروز اتوار کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

جس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا کہ مطلع ابر آلود ہونے کے باعث ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عیدالاضحیٰ 5 اکتوبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس لاہور، پشاور، کوئٹہ اوراسلام آباد میں ہو گا جس میں چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔