پشاور : ماشو گگر میں پولیس وین پر فائرنگ ، اہل کار جاں بحق

Police

Police

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ ماشو گگرمیں شدت پسندوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی۔ جس سے ایک پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک شدت پسند مارا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس وین معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران شدت پسندوں نے فائرنگ کی۔ جس سے پولیس کانسٹیبل مستجاب جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک شدت پسند بھی مارا گیا۔

تاہم تین شر پسند فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شدت پسند کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے، جس پر عامر نام لکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شدت پسند کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دستم بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔