پشاور میں تھانہ متھرا کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) تھانہ متھرا کے قریب بازار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

سی سی پی اور پشاور اعجاز کا کہنا ہے کہ تھانہ متھرا کے قریب بازار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ٹائم ڈیوائس کی مدد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں دونوں اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔