لاہور (جیوڈیسک) پشاور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو ایک اور کیس میں بری کردیا ہے۔ پشاور سینٹرل جیل میں لگائی گئی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شعیب خان نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ صوفی محمد کے خلاف تھانہ تیمرگرہ میں درج کیس کی سماعت کی۔
صوفی محمد پر کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر فائرنگ کے مقدمات درج تھے عدالت نے صوفی محمد کو ان الزامات سے عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا۔ صوفی محمد اب تک 4 مقدمات سے بری ہو چکے ہیں۔ انہیں مزید 6 مقدمات کا سامنا ہے۔ اور وہ سینٹرل جیل پشاور میں قید ہیں۔