پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں مینا بازار کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے، پانچ زخمیوں کو پشاور کے ریڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں شدید زخمی بھی موجود ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کی جگہ کے قریب مسجد موجود ہیں جہاں نماز کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔سیکیورٹی اہلکاروں کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور عام لوگوں کو وہاں جانے سے روک رہے ہیں۔تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کاندھوں پر اٹھا کر لوگوں کی طبی مرکز منتقل کر رہے ہیں۔