لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللھ نے کہا ہے کہ پشاور اور میانوالی کا انتخابی نتیجہ تحریک انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔ عمران خان کو اینگری ینگ مین کا کردار چھوڑ کر مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے اپنے رویے اور جماعت میں خامیاں تلاش کرنی چاہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ عمران خان ریٹرننگ افسران کے بارے میں اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی شکست کی اصل وجہ عمران خان کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات میں جو سیٹیں ہاری ہیں ان پر اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ شہباز شریف کی چھوڑی سیٹ پر کسی ورکر کو ٹکٹ نہ دے کر غلطی کی۔