پشاور: شدت پسندوں نے ٹیلیفون ایکسچینج کی عمارت کو اڑا دیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں شدت پسندوں نے ٹیلیفون ایکسچینج کی عمارت کو بموں سے اڑا دیا، عمارت خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بڈھ بیر کے علاقے شیخ ملی خیل میں بیس سے زائد شدت پسندوں نے گزشتہ شب ٹیلیفون ایکسچینج کی خالی عمارت پر حملہ کیا اور عمارت میں موجود چوکیدار کو یرغمال بنا لیا۔

شدت پسندوں نے عمارت میں تین بم نصب کئے جن میں سے دو پھٹ گئے جبکہ پانچ کلو گرام وزن کے ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

دھماکوں سے ایکسچینج کا مشینری روم تباہ ہو گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق پھٹنے والے بموں کا وزن پانچ کلو گرام تھا، عمارت خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔