پشاور میں دودھ اور دہی کے سرکاری نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا

Milk, Yogurt

Milk, Yogurt

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں رمضان المبارک کےلئے دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ مقررکر دئیے گئے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک میں دودھ اور دہی کی نرخوں میں پانچ، پانچ روپے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دہی کی فی کلو سرکاری قیمت 75 روپےاور دودھ کی قیمت 60 روپےفی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ اور انجمن دودھ فروشان کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت پر دودھ اور دہی فروخت کرنےوالوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔