پشاور سے لاپتہ ہونے والے 5 میں سے 4 افراد پولیس چوکی سے بر آمد

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے متنی میں لاپتہ ہونے والے پانچ قبائلیوں میں سے چار پولیس چوکی سے برآمدکرلئے گئے۔خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ کے رہائشی پانچ افراد کو پولیس نے 7 مئی کے روز حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاتھا۔

رشتہ داروں نے عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹایا، ایڈیشنل سیشن جج پشاورکے حکم پر دو رکنی بیلف نے شہاب خیل چوکی بڈھ بیر میں چھاپہ مار کر چار قبائلیوں کو برآمد کرلیا۔ پولیس نے چاروں کو شرپسندظاہر کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چاروں افراد کو کل عدالت پیش کیاجائے گا۔