پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ یکہ توت سے لاپتہ ہونے والی لڑکی پولیس نے بازیاب کرالی، لڑکی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی سے ایک پولیس کانسٹیبل نے زیادتی کی ہے۔
پشاورکے علاقہ یکہ توت سے لاپتہ ہونے والی لڑکی تھانہ کواتوالی سے بازیاب ہوئی، جس کے بعد لڑکی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی سے تھانہ میں پولیس کانسٹیبل نے زیادتی کی ہے جس کے بعد ایس پی سٹی کی ہدایت پر کانسٹیبل کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایس پی سٹی اسماعیل کھاڑک نے بتایا کہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہو چکا ہے، تا ہم میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔