پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ماہ رمضان کے دوران بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں دس جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
پشاور کے نواحی علاقے ادیزئی، داودزئی، بڈھ بیر اورچمکنی لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ جہاں حکومتی اعلان کے بر عکس سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں بھی بجلی بندکی جارہی ہے۔ جس سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔