اسلام آباد : پشاور امامیہ مسجد حیات آباد پر دہشتگردوں کے حملے نمازیوں کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماوُں مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی ،پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی شدید مذمت ،اس المناک سانحے کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ کا اعلان حیات آباد دہشت گردی کے واقعے پر ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکمران ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص نہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب،وزیر داخلہ دہشت گردوں کو بلا کر کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔
دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو مکمل حکومتی پروٹوکول حاصل ہیںہمیں حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے،حکومت ہمیں دہشت گردوں کی خوشنودی کے لئے ہراساں کر رہی ہے ملک بھر میں ملت جعفریہ کے ہونے والے قتل عام کی ذمہ دارن لیگ کی حکومت ہے علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ صونہ خیبر پختونخواہ کی حکومت بھی اس المناک سانحے کے برابر کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے اس اہم جگہ کی حفاظت کے لئے کوئی اقدام نہیں کئے انہوں نے کہا کہ نمازیوں نے جس بہادری کیساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے پانی سر سے گذرنے کا انتظار نہ کرے۔
ہم مزید لاشیں اُٹھانے کے متحمل نہیںملک میں ہمارے خلاف ایک طرف دہشت گرد کاروائیاں کرتے ہیں تو دوسری طرف حکومت دہشتگردی سے متاثرہ فریق کو ہراساں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اتوار کو دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف ملک گیر مظاہرے کریگی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں اتوار 15 فروری میںکو سنٹرل کابینہ اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے گا اور متوقع ہے کہ لوگوں کو اسلام آباد کی طرف کال دی جائے۔