پشاور میں مسجد کی عارضی چھت گر گئی، 4 افراد زخمی، 1 جاں بحق

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے تہکال بالا غریب آباد میں بارش سے مسجد کی عارضی چھت گرنے سے زخمی 5 افراد میں سے ایک حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں چل بسا، وزیر صحت خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا۔

پشاور کے علاقے غریب آباد میں بارش سے مسجد کا چھپر گر نے سے پانچ نمازی زخمی ہو ئے۔ زخمیوں میں سے دو خیبر ٹیچنگ اسپتال اور تین کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منتقل تین زخمیوں میں سے ایک کی ہلاکت پر ان کے لواحقین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہلاکت ہوئی۔

واقعے کے بعد صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے اسپتال پہنچ کر لواحقین کے ساتھ مذاکرات کئے، جس کے بعد وزیر صحت نے اسپتال کی نائٹ شفٹ کے ڈی ایم ایس کو معطل کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔