لاہور : پشاور امامیہ مسجد حیات آباد پر دہشتگردوں کے حملے نمازیوں کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین لاہور کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ و علامتی دھرنا ،مظاہرے میں سول سوسائیٹی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں کی شرکت مظاہر کی قیادت صوبائی رہنما علامہ حسن ہمدانی ،مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی نے کی۔
مظاہرین کا حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی، مظاہرین سے خطاب میں علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہماری نسل کشی جاری ہے اور یہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت جاری ہے دوسری جانب ہمارے قاتل اور دہشت گردوں کے سہولت کار ان کے اتحادی ہیں جن کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار بلا کر یقین دہانی کرواتے ہیں کہ تمھارے خلاف ہم کوئی کاروائی نہیں کرین گے۔
علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ پنجاب میں حکمران ہمارے ہی خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں ہم اس ظلم کو مزید برداشت نہیں کریں گے ہماری تاریخ گواہ ہے ہم جس کے خلاف میدان میں نکلتے ہیں اُن کا نام نشان تک باقی نہیں رہتا،انشااللہ ہم دہشت گردوں اور اُن کے حامیوں کے خلاف جدوجہد جار ی رکھیں گے، اتوار کو ملک گیر مظاہرہ ہوگا۔