پشاور (جیوڈیسک) پولیس کا محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر سرچ آپریشن ، 42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایس پی سٹی حاجی امتیاز کے مطابق پولیس نے قصہ خوانی سمیت اندرون شہرمختلف علاقوں میں رات گئے گھر گھر تلاشی لی ۔ سرچ آپریشن کے دوران 42مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
سرچ ٹیم کو سراغ رساں کتوں اور خواتین اہلکاروں کی مدد بھی حاصل تھی ۔ حراست میں لئے جانے والوں میں غیرقانونی طور پر مقیم دو افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
پولیس نے حراست میں لئے گئے افراد کے شناختی دستاویزات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔پشاورمیں محرم الحرام کے دوران افغان باشندوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔