پشاور : نابائیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں شٹر ڈاون ہڑتال کردی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نابائیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں شٹر ڈاون ہڑتال کر دی، جو تندور کھلے ہیں وہاں 6 روپے کی روٹی 15 روپے میں فروخت ہورہی ہے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ سے روٹی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

جس پر ضلعی انتظامیہ نے ان کے مطالبات کو رد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے تھے کہ وہ روٹی مقررہ قیمت میں ہی فروخت کرے جس پر نانبائیوں نے 2 ستمبر تک الٹی میٹم دے رکھا تھا، مقررہ وقت کے بعد بیشتر نانبائیوں نے تندور بند کردیئے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ جو اکا دکا تندور کھلیں ہیں وہ بھی روٹی من مانی قیمتوں میں فروخت کر رہے ہیں۔