پشاور: نمک منڈی چوک کے ہوٹل میں دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے نمک منڈی چوک کے ہوٹل میں دھماکہ ہوا ہے، تاہم، دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ہوٹل کی لفٹ میں ہوا جس سے لفٹ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، تاہم دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے۔