پشاور : ناصر باغ میں بم دھماکا، سیکیورٹی اہلکار زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ ناصر باغ میں بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق صبح سویرے ناصر باغ کے مقام پر گندگی کے ڈھیر میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے آواز دور دور تک سنی گئی۔

شرپسندو ں نے بارودی مواد کچرے کے ڈھیر میں نصب کررکھا تھا جس کے پھٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔