پشاور میں نیٹو کنٹینر پر حملہ، 6 افراد زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ میں نیٹو کنٹینر پر نامعلوم افراد کی دستی بم سے حملہ، 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افغانستان سے نیٹو فوجیوں کا سامان لا کر انے والے نیٹو کنٹینر پر کارخانو مارکیٹ کے الحاج مارکیٹ کے سامنے نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں میں اجمل، عبید اللہ، عتیق الرحمن، لطف اللہ، رفیع اللہ، محمد آصف شامل ہیں۔ دھماکے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔