پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نیٹو سپلائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔
رنگ روڈ پر حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب دھرنے میں پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحادی کے رضا کار شریک ہیں۔ کارکن کنٹینرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔
دھرنے میں وکلا اور طلبہ تنظیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔ جمعرات کو ہونے والے دھرنے میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الہی نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے ختم ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے اور نیٹو سپلائی کو بند رکھا جائے گا۔