پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خلاف رنگ روڈ پر احتجاجی دھرنا آج 42 ویں روز بھی جاری رہا۔
پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنا رنگ روڈ حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب آج 42 ویں روز بھی ہوا۔ دھرنے میں آ ج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں نے ڈیوٹی دی۔
دھرنے کے شرکاء افغانستان جانے والے کنٹینرز کے کاغذات چیک کر تے رہیتاہم گزشتہ کئی دنوں سے شرکاء کو کوئی نیٹو کنٹینر ہاتھ نہیں آیا۔