پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquakes

Earthquakes

پشاور (جیوڈیسک) پشاور اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پشاوراور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سےباہر نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 370 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔