پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ متنی کی حدود میں مریم زئی کے مقام پر سڑک کنارے بم نصب کیاگیا تھا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیاگیا۔
بی ڈی ایس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم بارہ کلو گرام وزنی تھا۔ بم ناکارہ بنانے کے بعد علاقہ میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔