پشاور کیلئے نیا سکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے، ایس پی سٹی اسمعیل کھاڑک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) ایس پی سٹی اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ آئی جی خیبرپختون خوا کی ہدایت پر پشاور کے لئے نیا سکیورٹی پلان بنایا جا رہا ہے۔ ایس پی سٹی اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ پشاور میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد انسپکٹر جنرل خیبرپختون خوا پولیس ناصر درانی کی ہدایت پر نیا سکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے سکیورٹی پلان کے حوالے سے تاجروں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ قصہ خوانی دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے ایس پی سٹی اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے اہم شواہد ملے ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ باروی سے بھری گاڑی اتنے مصروف علاقے میں کیسے پہنچی؟ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تین دھماکوں کے بعد کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔