پشاور (جیوڈیسک) دنیا بھر میں سال نو کا جشن منایا جا رہا ہے۔ پشاور میں بھی نئے سال کے آغاز کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
پشاور کے شہری نئے سال کا استقبال کیسے کر رہے ہیں۔ 2013ء کے آخری دن پشاور کے شہریوں نے بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔ نئے سال کی خوشیوں میں لوگ اپنے پیاروں کو شامل کرنے کیلئے کارڈز اور تحفے خرید رہے ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ محبت کا بہترین اظہار تحفہ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ پھولوں کی خوبصورتی سے بھلا کون انکار کر سکتا ہے۔ سال نوکی آمد کے لمحات یادگار اور حسین بنانے کیلئے پھولوں کی خریداری بھی عروج پر ہے۔
خوشیوں کا اظہار میٹھے کے بغیر ادھورا سا لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہری خوب جم کر چا کلیٹ خرید رہے ہیں۔
نئے سال پر تحائف دینا اپنی جگہ لیکن نوجوان نسل یہ امید بھی رکھتی ہے کہ 2014ء ملک میں امن اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔