پشاور (جیوڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ اس کا خواب ہے کہ ہر بچے کے پاس کتاب اور قلم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے بھرپور جدوجہد کی ضرورت ہے۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پہلے زمانے میں خواتین کے حقوق سلب کئے جاتے تھے لیکن اب خواتین اپنے حقوق سے آگاہ ہیں۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ خواتین کو تعلیم دی جائے۔تعلیم کو عام کرنے کےلئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا۔
تقریب سے مرکزی جنرل سیکرٹری اے این پی میاں افتخار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطروں سے ڈرنے والے نہیں مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملالہ کی ترقی ہماری ترقی ہے۔ ملالہ کو اگر نوبل انعام ملا تو اس سے دہشت گردوں کو کیا تکلیف ہوئی۔
میاں افتخار نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ملک میں امن لایا جاسکتا ہے، جو ملالہ کا مشن ہے۔ ملالہ کا مشن پورا کرنے کےلئے آخری وقت تک لڑیں گے۔