پشاور (جیوڈیسک) پشاورمیں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی پر واپڈا اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے نو کنکشنز منقطع کر دیئے۔نشترآباد سب ویژن پشاورنے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے کریک ڈاون جاری رکھا ہوا ہے۔
واپڈا کی ٹیم نے ایک ہوٹل سمیت نوغیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے اور غیر قانونی کنکشن لگانے میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرلی۔ ایس ڈی اونشترآبادسب ڈویژن امین اللہ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کارروائیاں روزانہ کی بنیادوں پرجاری رہیں گی۔