پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں اعلان کے باجود شمالی وزیرستان کے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل شروع نہ ہوسکا۔ متاثرین صبح سے دھوپ میں قطار لگائے کھڑے ہیں۔ فاٹا ڈزاسٹر مینجمنٹ کے اعلان کے مطابق آج صبح سات بجے سے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی رجسٹریشن شروع ہونا تھی متاثرین تو وقت سے پہلے پہنچ گئے لیکن انتظامیہ تاحال غائب ہے۔
متاثرین سخت گرمی اور دھوپ میں لائنیں لگائے کھڑے ہیں جبکہ ان کی سیکیورٹی کےلیے بھی مناسب انتظام نہیں کیا گیا۔ پشاور میں 7 سے 14 جولائی تک مختلف تحصیلوں کے متاثرین کی مقررہ دنوں میں رجسٹریشن کی جائے گی جس کےبعد انہیں پانچ ہزار روپے نقد،مکان کا کرایہ اور رمضان پیکج دیے جائیں گے۔