پشاور(جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے5 ہزار افراد بے گھر ہو گئے، وبائی امراض سے بچا کیلئے میڈیکل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت دے دی گئیں۔ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پشاور، نوشہرہ، سوات اور چترال میں سیلاب سے وسیع پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
جبکہ ڈی آئی خان، کالام اور شانگلہ کے اضلاع میں بھی سیلاب سے تباہ کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں سے بچا کیلئے لوگوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی اور سپرے بھی کرایا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاری بروقت پشتے نہ بنانے کی وجہ سے ہوئی۔