پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
پشاور کے بندوبستی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ نواحی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا ہے جبکہ شہری علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
بجلی کی طویل بندش سے پشاور کے شہری اور دیگر دیہی علاقوں میں پینے کا پانی بھی ناپید ہو چکا ہے۔