پشاور میں ایک روزہ پولیو مہم کا آج سے آغاز ، دفعہ 144 نافذ

Polio Campaign

Polio Campaign

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں آج سے ایک روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ، اس مہم کے دوران پشاور کی 92 یونین کونسلز میں 7 لاکھ 54 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس دوران شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور مہم کے دوران شہر بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مہم کے دوران 7 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔