پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز یکہ توت اور خیبر سپر مارکیٹ کے علاقوں میں کیاگیا۔ اس دوران 4 افغان باشندوں سمیت 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔
جنہیں متعلقہ تھانو ں کو منتقل کردیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 6 پستول، 3 شارٹ مشین گنز، ایک ریپیٹر اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔ سرچ آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔