پشاور : آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے متنی سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ دو شدت پسند بھی مارے گئے۔ پشاور متنی کے علاقے شیخ نالہ میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ایک مکان اور تمام علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار داود جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔