پشاور، آپریشن میں جاں بحق اہلکار کی نماز جنازہ ادا، اعلی حکام کی شرکت

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) آپریشن کے دوران جاں بحق پولیس اہلکار فخر عالم کی نماز جنازہ وزیر باغ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پی ناصر خان درانی، کمشنر منیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر آئی جی پی ناصر درانی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج کا کرار قابل تحسین ہے، خیبرایجنسی میں بھی آپریشن شروع ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرایک گھر پر چھاپا مارا تھا۔ گھر کی تلاشی لینے پر بم ڈسپوزل یونٹ نے 2 دستی بم بھی ناکارہ بنا دیے تھے۔ پولیس کانسٹیبل فخر عالم حملہ آور کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔