پشاور: سرچ آپریشن، سو سے زیادہ مشتبہ افراد زیر حراست

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سو سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ آرمی پبلک سکول پشاور سے ملحقہ بہاری کالونی سے 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پشاورکے سٹی اور کینٹ سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مشترکہ سرچ آپریشن کئے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ تھانہ مچنی گیٹ، آغہ میرجانی اور دیگر تھانوں کی حدود سے سو سے ذیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

جن میں غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ آرمی پبلک سکول سے ملحقہ بہاری کالونی سے بھی 21 مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا۔ جنھیں مزید تفتیش کےلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔