پشاور (جیوڈیسک) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 86 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ 3 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن تہکال اور حیات آباد فیز 6 میں کیا گیا۔ لیڈیز پولیس کی مدد سے 2 سو سے زیادہ گھروں کا سرچ کیا گیا۔ جس دوران 3 افغان باشندوں سمیت 86 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
افغان باشندے پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ گرفتار افراد کو متعلقہ تھانوں کو منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔