پشاور (جیوڈیسک) پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن کرسچن کالونی، چراغ آباد اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
مشتبہ افراد کے قبضہ سےایک پستول، درجنوں کارتوس اور منشیات برآمد ہوئیں۔ مشتبہ افراد کو تھانہ پھندو منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔