پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے نواحی علاقوں پولسی اور سیکیورٹی فورسز نےتاج آباد اور دانش آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ لیڈیزپولیس کی مدد سے 80 گھروں کو چیک کیاگیا۔
پولیس کے مطابق تاج آباد اور دانش آباد کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے 80 گھروں کی تلاشی لی گئی۔
آپریشن کے دوران 7 افغان باشندوں سمیت 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں تھانہ پشتخرہ منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔