پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 38 افغان باشندوں سمیت 100 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق کینٹ، رورل اور سٹی سرکلز میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔ گھرگھر تلاشی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 38 مقیم افغان باشندوں اور سو سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔
حراست میں لئے گئے افراد مقامی تھانوں میں منتقل کردیئے گئے ۔ جائیداد کے کوائف جمع نہ کرانے پر88افراد کو حراست میں لیاگیا۔