پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ اپریشن کے دوران ایک غیر ملکی سمیت 80 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حیات آباد کے فیز پانچ، چھ اور سات مین سرچ آپریشن کا سلسلہ کیا گیا۔ جس دوران 4 ہزار سے ذیادہ گھروں کی تلاشی لی گئی۔ سرچ آُپریشن میں 7 سو پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔
آپریشن مین افغان باشندوں سمیت 80 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ ایک سری لنکن باشندے کوبھی حراست میں لیا گیا ہے۔ جو 9 ماہ سے پشاور میں مقیم ہے۔ آپریشن میں لیڈیز اور ٹریفک پولیس نے بھی حصہ لیا۔