پشاور (جیوڈیسک) آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے میجر واصف علی کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ادا کی گئی، جس میں گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، آئی جی ایف سی میجر جنرل طیب اعظم اور دیگر سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔
میجر واصف علی اپنے دیگر دو ساتھیوں سمیت شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں شہید ہو ئے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔